ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیابی جے پی کو ووٹ نہ دینا دیش سے غداری ہے؟ میوانی کا سوال

کیابی جے پی کو ووٹ نہ دینا دیش سے غداری ہے؟ میوانی کا سوال

Tue, 20 Dec 2022 19:11:16    S.O. News Service

بڈگام، 20؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات میں بی جے پی کو جو زبردست اکثریت ملی اس کے سایڈافیکٹ نظر آنے لگے ہیں۔ چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل کی کابینہ کے سینئر وزیر جگدیش وشوکرما نے بڈگام جا کر اپنا غصہ نکالا، وہیں کانگریس کے ایم ایل اے جگنیش میوانی نے بھی وہاں سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ درج فہرست ذات کے لوگوں پر گجرات کے وزیر کا متنازعہ بیان آگ پکڑ رہا ہے۔کوآپریٹیو کے وزیر جگدیش وشوکرما ہفتہ کو بڈگام گئے تھے۔ وہیں انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ بناسکانٹھا ضلع میں درج فہرست ذاتوں نے بی جے پی کو ووٹ نہ دے کر ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔ ستیہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق دراصل وہاں ایک پروگرام میں جب گاؤں والوں نے جگدیش وشوکرما کو ہار پہنائے تو انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اس علاقے میں آپ لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ نہ دے کر ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔ بی جے پی کی شکست کیلئے آپ کی برادری ذمہ دار ہے۔ یہاں سے آپ کو بی جے پی کو جتا کر اپنا پیار دکھانا چاہیے تھا۔بڈگام کے کانگریس ایم ایل اے جگنیش میوانی نے اس پر بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بی جے پی کے ہینڈل پر اپنے ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے جگنیش نے پوچھا کہ کیا وہ لوگ جنہوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا وہ غدار ہیں؟ میوانی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انگریزوں کے پاؤں چاٹ کر پھلنے پھولنے والے بی جے پی کے وزیر جگدیش وشوکرما نے کل میرے حلقہ وڈگام کے ووٹروں کو ووٹ نہ دینے پر غدار اور ملک دشمن کہا۔ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے یہ سوال کیا جانا ہے کہ کیا @BJP4India کے خلاف ووٹ دینا قوم کے ساتھ غداری ہے؟۔


Share: